بونیر ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل مندنڑ کے گاؤں کوگا میں شیر باز اور تاج حسین نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی ،نعمت کاکا نے مسلم لیگ ن اور عصمت اللہ نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی سے مستعفی ہو کر نصیب خان کی کوششوں سے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس سلسلے میں ایک شمولیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایم پی اے سردار حسین بابک، ضلعی صدر محمد کر یم بابک ،یوسی کو گا کے صدر سابق ناظم نصیب خان،تحصیل مندنڑ کے نائب ناظم اشتر خان اور غالب خان نے خطاب کیا۔سردار حسین بابک نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے تین سالہ دور اقتدار میں کو ئی تعمیراتی کام شروع نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار کے دوران صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا اور ہر طرف تر قیاتی کاموں کا جال بچھایا دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پختون قوم اپنی بقاء سالمیت اور ترقی کے لئے اے این پی کی سرخ جھنڈے تلے جمع ہو جائے۔سردار بابک نے کہا کہ عوام کا ائے روز اے این پی میں شامل ہو نا ہمارے قائدین پر اعتماد کا اظہار ہے ۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویدار ناکام ہو چکے ہیں اور آنے والا دور پھر اے این پی کا ہے۔اس موقع پر انہوں نے نئے شامل ہو نے والوں کو مبارک باد دی اور اُن کے گھروں پر سر خ جھنڈے لگائے۔
Discussion about this post