گوگل گلاس اس وجہ سے بہترین پراڈکٹ ہے کہ اس سے بغیر کسی دوسری ڈیوائس کے فوراً ہی تصاویر یا ویڈیو بنائی جا سکتی تھیں۔سونی کی حقوق ملکیت کی ایک نئی درخواست سے پتہ چلتا ہے کہ وہ بھی ایسی پراڈکٹ بنانا چاہتا ہے مگر اس میں ہیڈ سیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
حقوق ملکیت کی درخواست کے مطابق سونی ایک کانٹیکٹ لینز ڈیزائن کر رہا ہے۔ یہ ایک کیمرے کا ڈیزائن ہے جسے آنکھ میں لگایا جا سکےگا۔
اس لینز کی اہم خصوصیات میں سٹوریج، ٹرانسمیشن یونٹ، زوم، اپرچر کنٹرول اور امیج سٹیبلائزیشن شامل ہیں۔
اس کیمرے کے شٹر کو آنکھ کے جھپکنے سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔ سونی کا کہنا ہے کہ یہ کیمرہ عام پلک جھپکنے اور تصویر بنانے کےلیے جھپکی جانے والی پلک میں فرق کر سکے گا۔
سونی نے ابھی اس لینز کے بارے میں بہت سی معلومات فراہم نہیں کیں۔
Discussion about this post