لندن ۔ 4 مئی (زمونگ سوات آن لائن نیوز) ایٹلیٹکو میڈرڈ کلب یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ فائنل میں پہنچ گیا، ایٹلیٹکو میڈرڈ کلب نے بائرن میونخ کو ’اوے گولز‘ کے اصول کی بنیاد پر سبقت حاصل کرتے ہوئے تین سالوں میں دوسری مرتبہ چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
بائرن میونخ نے سیمی فائنل کے سیکنڈ لیگ میچ میں میڈرڈ کو 2-1 گولز سے زیر کیا لیکن فرسٹ لیگ میں میڈرڈ کو میونخ کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، ایگریگیٹ پوائنٹس پر دونوں کے درمیان مقابلہ 2-2 گولز برابری پر ختم ہوا تاہم اوے گولز کے اصول کی بنیاد پر میڈرڈ نے میونخ پر برتری حاصل کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی۔
نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)چند روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا مینگورہ کا نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب...
Read more
Discussion about this post