مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) موجودہ صوبائی حکومت فحاشی کے سیلاب کو روکنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ سابق صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ مینگورہ سٹی نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مینگورہ اور گرد نواح میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں جس سے نوجوان نسل کا مستقبل تباہ و برباد ہورہاہے ، ضلع سوات کے مختلف بازارو ں میں قائم سی ڈیز کے دکانوں میں میموری کارڈ ، یو ایس بی اور سی ڈیز کے ذریعے فحاشی کے مواد با آسانی مل جاتے ہیں، مینگورہ شہر میں جگہ جگہ پر بڑے بڑے سائن بورڈپر خواتین کے فحش تصاویر عیاں ہے جو بلکل پختون روایات اور ثقافت کی نفی کرتی ہے،مینگورہ شہر میں بڑھتی ہوئی فحاشی سے جرائم بڑھ رہے ہیں ، لیکن کوئی حکومتی رٹ دکھائی نہیں دی رہی اور صوبائی حکومت مکمل طور پر فحاشی کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ہے لہذا ہم موجودہ صوبائی حکومت سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ فحاشی کے اڈوں اور فحاشی مواد پھیلانے والے افراد کیخلاف قانونی کارروائی تاکہ نوجوان نسل کے مستقبل کو بچایا جاسکے ۔
Discussion about this post