ریاض (زمونگ سوات آن لائن نیوز) توسیعی منصوبے اور معتمرین کی سہولت کی وجہ سے خانہ کعبہ کو اس سال صرف ایک بار غسل دیا جائے گا۔سعودی میڈیا کے مطابق نئے شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ معتمرین کی حفاظت کے لیے خانہ کعبہ کو سال میں ایک بار پندرہ محرم کو غسل دیا جائے گا۔نیا شاہی فرمان توسیعی منصوبے کی وجہ سے جاری کیا گیا ہے۔ اس سال رمضان المبارک سے پہلے خانہ کعبہ کو غسل نہیں دیا جائےگا۔
Discussion about this post