الپوری(زمونگ سوات ڈاٹ کام)شانگلہ کے علاقے شکرہ کوز کانا میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے 3افراد ہلاک ہوگئے جس میں11 سالہ بچہ قسمت علی ولد محمد باقی،1 خاتون مسماۃ تاج ریحانہ زوجہ محمد عادل اور 1مرد محمد ایوب ولد محمد اسحاق شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز شانگلہ کے علاقے شکرہ کوزکانا میں محمد باقی کے گھر کے سامنے مقامی جنریٹر بجلی کا تار ٹوٹنے کی وجہ سے زمین پر پڑا تھا،اسی دوران 11سالہ بچہ نے کھلے ہوئے تار کو ہاتھ میں لیا،اور بچے کو کرنٹ لگی ،بچے کی بچاو کیلئے گھر میں موجود خاتون مسماۃ تاج ریحانہ پہنچی ،اور انہیں بھی کرنٹ لگی، اپنی بھابی کو بچانے کیلئے محمد ایوب نے دوڑ لگائی ،تاہم وہ بھی ان دونوں کو نہ بچھا سکیں ،ان تینوں کی اجسام کو کروڑہ ہسپتال میں منتقل کیا،جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں ۔ تین جان بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک خاندان سے تھا ۔تینوں کو جمعرات کے عصر کو مقامی قبرستان میں دفن کیا گیا۔تینوں کی لاشوں کو جب مقامی گاوں میں لایا گیا ،تو ہر انکھ اشکبار تھی،یاد رہے ضلع شانگلہ کی پہاڑی علاقوں میں لوکل پن بجلی گھروں میں احتیاظ نہ برتنے کی خاطر ہر سال کئے جانیں ضایع ہوتی ہیں،جو ایک لمحہ فکریہ ہے ۔
Discussion about this post