مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ پولیس کی کارروائی خفیہ اطلاع پر نوعمر سمگلر سے چارسو گرام ہروئین برامد،ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق مینگورہ پولیس کے ایس ایچ او اخترایون نے میڈیا کو بتایاکہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر پشاور سے آنے والے چودہ سالہ عباداللہ ولد حمیداللہ سکنہ پندو پشاور سے مینگورہ بازار میں چارسو گرام اعلی قسم کی ہروئین برامد کرلی پولیس کے مطابق ان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک بچہ پشاور سے ہیروین سمگل کرکے مینگورہ لارہے ہیں انہوں نے بچے کی تلاشی لی مگر ان سے کچھ برامدنہیں ہوا آخر ان کے جوتوں میں چھپے ہوئے ہروئین کو نکال لیا ہروئین کو پلاسٹک کے جوتوں کے اندر اس طرح چھپائے تھے کہ گمان تک نہیں ہوتاتھا جوتوں کو پھاڑکر اس سے ہروئین کو نکال لیا گیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی سنسی خیز انکشافات متوقع ہے۔
Discussion about this post