مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام )سوات کی جمناسٹک ٹیم نے خیبر پختون خواانڈر23گیمز میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ سوات جمناسٹک ٹیم نے 172.10 پوائنٹس حاصل کئے۔ سوات ٹیم کی طرف سے والٹنگ ٹیبل پر وقاص احمد نے13.30 پوائنٹس حاصل کرکے گولڈمیڈل اور روح لامین نے 13.10 پوائنٹس حاصل کرکے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ سوات ٹیم کے منیجر رفیق اللہ سویٹی، کوچ محمداحسان (سوات پولیس)، کپتان روح الامین جبکہ کھلاڑیوں میں وقاص احمد، احسان اللہ، عادل خان اور شفیع اللہ شامل تھے۔ سوات جمناسٹک ٹیم کے کوچ محمداحسان نے کہا کہ کسی قسم کی سہولت میسرنہ ہونے کے باوجود بھی سوات ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہمیں جمناسٹک کے لئے ہال اوراپریٹس(فوم ،رنگز،پیرلل بارزاور والٹنگ ٹیبل) دیا جائے، تو انشاء اللہ ہماری کارکردگی اور بھی اچھی ہو جائے گی۔
اراکین اسمبلی کو مجھ پر اعتماد نہیں تو حکومت چھوڑ کر اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں گا، کسی کونہیں چھوڑوں گا، قوم کو باہر نکالوں گا،وزیراعظم کا اعتماد کے ووٹ بارے بھی اہم اعلان
اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کااعلان...
Read more
Discussion about this post