سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) پانامہ شہر میں گزشتہ9ماہ سے قید بارہ پاکستانیوں کے رشتہ داروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے پیاروں کی با حفاظت بازیابی کے لئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ، جمعرات کے روز تحصیل کبل کے علاقے کوزہ بانڈئی کے رہائشیوں کے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، احتجاجی رمظاہرے میں پانامہ شہر میں قید بارہ پاکستانیوں کے رشتہ دار،ان کے بچوں اور بزرگوں نے شرکت کی، پانامہ شہر میں قید بارہ پاکستانیوں کا تعلق وادی سوات کے مختلف علاقوں سے ہیں ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جس پر اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے نعرے درج کئے گئے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ9ماہ سے ان کے پیارے پانامہ شہر کے ڈی پورٹ سنٹر میں قید ہے جبکہ ابھی تک محکمہ خارجہ یا حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی بازیابی کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اُٹھائے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بارہ افراد میں ایک شخص کا تعلق ضلع ملاکنڈ سے بھی ہے قید افراد میں عرفان ولد وعبد الحمید،محمدسعید،فراموش،گوہررحمان،امجد،حبیب خان،عرفان ،داؤد اور دیگر شامل ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ قید افراد کے گھر والے انتہائی کوفت میں مبتلا ہو چکے ہے اور اپنے پیاروں کی بازیابی با حفاظت بازیابی کے لئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قید پاکستانیوں کی بازیابی کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائے۔
Discussion about this post