مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / ضلعی قاضی سوات محمد انور نے کہا ہے کہ ملازمین تندھی سے عوام کے مسائل ومشکلات کے ازالے اور انہیں انکے دہلیز پر سستے انصاف کی فراہمی کیلئے کردار ادا کریں، عدالتوں کو آنے والے سائلین کی جوڈیشری اور ملازمین سے توقعات وابستہ ہوتی ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی کچہری سوات کے لان میں اسسٹنٹ بشیر احمد ، اسسٹنٹ علی محمد ، ریڈر فضل منان ، سینئر کلرک شمس العلوم اور نائب قاصد اکبر خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایپکا جوڈیشری کے چیئرمین ولی خان ، صدر بہرام خان نے بھی خطاب کیا ، جبکہ ڈسٹرکٹ جج / ضلعی قاضی محمد انورخان نے ریٹائرڈ ملازمین میں ایپکا کی جانب سے سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے اور کہا کہ ہم سب پر عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ، انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ آنے والے سائلین کے کیسز ، درخواستوں کی بہترین طریقے سے نمٹانے پر توجہ دیں تاکہ عوامی مشکلات اور شکایات کا بروقت ازالہ ہوسکیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ ملازمین ریٹائرڈ ملزامین سے سبقت حاصل کرکے محکمہ میں خدمات انجام دیں ، اس موقع پر ریٹائرڈ ملازمین نے الوداعی تقریب کے انعقاد پر ایپکا جوڈیشری کا شکریہ ادا کیا ۔
Discussion about this post