بٹ خیلہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام )ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ نے پولیو مہم میں ناقص انتظامات اور غیر ذمہ دار ی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی ایچ او سمیت ای پی آئی کوارڈی نیٹر کو خوب جھاڑ پلادی سیکرٹری ہیلتھ کو رپورٹ بجھوانے کی ہدایات جاری کرکے پولیو فنڈز کی آڈٹ کرانے ، انکاری والدین کی گرفتاری اور کوتاہی برتنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ میں سولہ سے انیس مئی تک چار روزہ پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خائستہ رحمن کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد وکیل ، ای پی آئی کوارڈی نیٹر ڈاکٹر زبیر اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے جنید کے علاوہ سرکاری حکام اے سی اشفاق احمد ، شہاب خان ، تحصیلدار جان علی،صوبیدار میجر گل روز خان سمیت دیگر اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کیاس دوران ڈی سی مالاکنڈ کو پولیوکے حوالے سے بریفنگ دی گئی ڈاکٹر زبیر نے کہا کہ سولہ سے انیس مئی تک چار روزہ مہم میں مالاکنڈ کے ایک لاکھ بتیس ہزار آٹھ سو نو بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لئے چار سو موبائل اور انیس ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی ہے اور یونین کونسل آگرہ کو دو یونین کونسلوں میں تقسیم کرکے ٹوٹل انتیس یونین کونسلوں میں مہم جاری رکھی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم میں سرکاری حکام کی عدم دلچسپی اور سست روی پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے اے سی ایز ، تحصیلدار اور پٹواریوں سمیت محکمہ تعلیم زنانہ کی بھی ڈیوٹیاں لگادی جبکہ میڈیا کے ہمراہ خود نگرانی کرنے کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہاکہ سوفیصد نتائج کے بغیر پولیو پر قابو نہیں پایا جاسکتا اس لئے تمام سرکاری حکام چار روزہ پولیو مہم کا کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں غفلت اور لاپرواہی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔
Discussion about this post