بشام ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) سا بق صو بائی وزیر شو کت علی یوسف زئی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو آج خیبر پختونخوا یاد آیا جب پا نا مہ لیکس نے اُن کی نیندیں حرام کر دیں، ڈیزل گروپ بھی اب میاں صاحب کوعوامی غیض و غضب سے نہیں بچا سکتا، آپ نے ملک کو لوٹا ہے عوام اب آپ کو لوٹیں گے ،اب تو ساری اپو زیشن پارٹیاں ایک ہو گئی ہیں قوم کا آپ سے ایک ہی سوال ہے کہ آپ کے بیٹوں نے جو اثا ثے بنا ئے ہیں اس کا سر ما یہ کہاں سے آیا۔؟؟ آپ جلسے جلوس کر نے لگے ہیں یہ معاملہ جلسوں سے دبنے والا نہیں ، وزیر اعظم آپ کو نیا خیبر پختونخوا اسلئے بھی نظر نہیں آرہا کہ آپ نے تعصب کے عینکیں پہن رکھی ہیں آپ کے پاس وقت کہاں ہے کہ آپ خیبر پختونخوا کو آکر دیکھ لیں آپ کا زیادہ وقت تو بیرو نی ممالک کے دوروں پر گزر تا ہے ، شکر ہے کہ پا نا مہ لیکس نے کم از کم آپ کو خیبر پختونخوا کی یاد تو دلا دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو لت کلے بانڈہ یو نین کونسل ڈھیرئی میں پرا ئمری سکول کو مڈل سکول کا درجہ ، دولت کلے میں مڈل سکول کو ہا ئی سکول اور پیرآباد میں مکتب سکول ٹو پرائمری سکول ، دندئی میں ہا ئی سکول کو ہا ئیر سیکنڈری سکول کا در جہ دینے کے موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ اکرم دُرانی کہتا ہے کہ مجھے اجازت دی جا ئے تو میں ایک ماہ میں صو بائی حکومت ختم کر دوں۔ درانی صاحب یہ خیبر پختونخوا کے عوام کا منتخب حکومت ہے نہ کہ اخروٹ کا دانہ،جو آپ کو کاٹ کر کھا جائیں گے، خیبر پختونخوا کے عوام سب سے زیادہ عزت مند، با شعور ہیں غیر جمہوری طریقے سے حکومت ختم کر نے کی دھمکی افسوس ناک ہے ، غیر جمہوری ہتھکنڈے استعما ل کر نے والوں کو منہ توڑجواب دیا جا ئے گا، میاں صاحب اور دُرانی صا حب نے جتنی کرپشن کر نی تھیں کر لی ہیں اب آپ خیبر پختونخوا پر حکومت کر نے کا خواب چھوڑ دیں ، مو لا نا صا حب خدارا کبھی اپنا منشور اور ایجنڈا بھی تو عوام کے سامنے رکھو کیونکہ آپ کبھی شیر تو کبھی تیر سے دوستی کر تے ہو ، ان دونوں کی دوستی خطر ناک ہے تیر زخمی آپ کو زخمی کردیا گا جب کہ شیر آپ کو کھا جائیگا۔
Discussion about this post