سوات(مراد علی خان سے )سوات میں بغاوت کیس میں ملوث کا لعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کو طبیعت نا سازی کے باعث سوات کی عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ عدالت نے تاریخ پیشی تبدیل کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پشاور سنٹرل جیل میں قید مولانا صوفی محمد پر 2009ء میں ریاست اور سپریم کورٹ کے خلاف بغاوت کے دفعات کے تحت درج مقدمات کے تحت پانچ فروری کو ان کی سوات کی ایڈیشنل سیشن جج ششم بدر الدین کی عدالت میں تاریخ پیشی مقرر تھی ۔ اس کیلئے پولیس نے سخت سیکورٹی کے انتظامات بھی کئے تھے ۔ تا ہم ذرائع کے مطابق طبیعت ناسازی کی وجہ سے انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا جس پر عدالت نے تاریخ پیشی تبدیل کر دی ۔ اگلی سماعت 4جون 2016ء کو ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات سال سے سنٹر ل جیل میں قید مولانا صوفی محمد علیل ہے جس کے باعث وہ سفر کرنے سے بھی قاصر ہے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post