مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام )حج پرائیویٹ ٹور اپریٹر کو سپریم کورٹ کے ایک فیصلہ نے ایک ارب ستر کروڑ سے مالامال کردیا، دس ہزار عام پاکستانی حاجی متاثر، سرکاری کوٹہ کم ہونے سے غریب پاکستانی حج سے محروم ، قرعہ اندازی میں بھی اقراء پروری کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستا ن کے محکمہ وزارت مذہبی امور نے حج پرائیویٹ ٹور اپریٹرز کے کوٹہ میں کمی کی تھی ، تاکہ غریب اور عام پاکستانی بھی فریضہ حج سے مستفید ہو سکے، جس کیلئے سرکاری ریٹ 270941 روپے مقرر کئے گئے تھے، جبکہ اس کے مقابلے میں حاجیوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے حج پرائیویٹ ٹور اپریٹر چار لاکھ پچاس اور ستر ہزار روپے وصول کررہے ہیں، پرائیویٹ ٹوراپریٹرز نے سپریم کورٹ میں کیس دائر کی تھی، اور ان کو جلد ہی سپریم کورٹ نے کوٹہ بڑھانے کے ہدایت جاری کی، عام پاکستانیوں کا کوٹہ دس ہزار کم کرکے اور یہ کوٹہ پرائیویٹ حج ٹور اپریٹر کو دیا گیا، عام حاجی اب دو لاکھ ستر ہزار کے علاوہ مزید ایک لاکھ ستر ہزار روپے دینے ہونگے، پرائیویٹ حج ٹوراپریٹرز کو دس ہزار کوٹہ منتقل ہونے کے بعد ان کو ایک ارب ستر کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا، جبکہ ان نے وکلاء کو ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے فیس دی ہے،سپریم کورٹ کی اس فیصلے سے عام پاکستانیوں کو شدید جھٹکے کے علاوہ عوام کو مالی نقصان پہنچا ہے،جبکہ درجنوں ٹوراپریٹروں کو مالی فائدہ ہوا،جبکہ ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی شہریوں کو نقصان اٹھانا پڑا،اس سلسلے میں اعلیٰ حکام عدالتی افسران نظرثانی کرکے پاکستانی شہریوں پر رحم کرے، تاکہ وہ کم فیس میں فریضہ حج ادا کرسکیں۔
Discussion about this post