پشاور(زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے پاکستان مسلم لیگ(ن)عدلیہ کی بالادستی پرمکمل یقین رکھتی ہے اور عدالت کے فیصلوں کومن عن تسلیم کرتے ہیں،عدلیہ ریاست کاایک بنیادی عضوہے جوشہریوں کوعدل وانصاف فراہم کرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے حوالے وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیاکہ سپریم کورٹ کی ججزکے نگرانی میں جوڈیشنل کمیشن تشکیل دیاجائے اوراحتساب کا آغازانکے گھرسے کردیاجائے لہٰذااس اعلان کے بعد احتجاج، دھرنوں اورعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کاکوئی جوازنہیں بنتا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک طرف پانامہ لیکس پرہنگامہ برپاکرکے جوڈیشل کمیشن سے انکارکررہے ہیں تودوسری طرف خیبرلیکس پرپشاورہائیکورٹ کی بجائے انصاف کی ترازواپنے ہی چہیتوں کے حوالے کی جنہوں نے صوبائی وزیرکوکلین چٹ دیدی جوصوبے کے عوام سے مذاق کے علاوہ کچھ نہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے تخت بھائی بارایسوسی ایشن کے نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرانہوں نے تخت بھائی بارکیلئے اپنی طرف سے3لاکھ روپے جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے10لاکھ روپے گرانٹ کااعلان کردیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان کی حکومت ہروقت کرپشن ختم کرنے کے راگ الاپتی ہے اورجب انکے چہیتوں کے گریبان تک ہاتھ جاتاہے تومتعلقہ آفیسرکی تنزلی کردیتے ہیں جیساکہ محکمہ انٹی کرپشن کے ڈائریکٹرکی تنزلی کرکے ڈپٹی ڈائریکٹربنادیاگیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام نے2018تک مینڈیٹ دیاہے تاہم عوام کوکسی رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے،وزارت عظمیٰ کاورد کرنے والے2018کے بعد بھی خاطر جمع رکھیں کیونکہ انکی سیاست دھرنے تک محدودہے۔بعدازاں انجینئرامیرمقام نے جلالہ اورسابق صوبائی وزیرافتخارمہمند کے حجرے میں کھلی کچہرے کے بعداجتماعات سے خطاب بھی خطاب کی.
Discussion about this post