بٹ خیلہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام )بٹ خیلہ میں پہاڑوں کی بیچ واقع علاقہ چار کوٹلئی کے واحد پرائمری سکول کی اپنی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ وطالبات کا مستقبل مخدوش ہوگیا مڈل اور ہائی سکول جانے والے طلبہ پہاڑی راستوں میں ڈھائی گھنٹے کاپیدل سفر طے کرکے ہائی سکول بٹ خیلہ آنے پر مجبور ہیں پانچویں کے بعد طالبات تعلیم چھوڑ دیتے ہیں بیشتر بچے تعلیم سے بے خبر پہاڑوں میں جانورچرتے ہیں جبکہ بعض گھریلوں ضروریات کے لئے لکڑیاں وغیرہ چنتے ہیں صوبائی حکومت کی تعلیم کے دعوے محض دعوے ثابت ہوگئے مالاکنڈ کے ھیڈکوارٹر بٹ خیلہ کے جنوب میں پہاڑوں کے بیچ واقع پرفضا مقام چار کوٹلئی میں جہاں دیگر بنیادی سہولیات عوام کو میسر نہیں وہی تعلیم کی شرح بھی نہ ہونے کے برابر ہے تقریباً نوے گھرانوں پر مشتمل اس خوبصورت علاقہ کے بچوں اور بچیوں کے لئے سرکاری سطح پرایک پرائمری سکول ہے جو رحیم گل نامی شخص کے بیٹھک نما کمرے میں قائم ہے سکول میں طلبہ وطالبات کی تعداد 56کے قریب ہے اورصرف ایک ٹیچر عبداللہ سکول میں ڈیوٹی ادا کررہاہے جو خود ڈیڑھ گھنٹہ میں سکول پہنچا پاتا ہے سکول میں برآمد ہ نہ ہونے کی وجہ سے بچے اور بچیاں کھلے میدان میں بیٹھتے ہیں جبکہ بارش کے دوران اکثر اوقات بچوں کو چھٹی دی جاتی ہے بتایا جاتاہے کہ سرکاری سطح پر سکول عمارت کے لئے ٹینڈر ہوچکا ہے تاہم ٹھیکیدار میٹریل کے بھاری اخراجات ، پرخطر اور دشوارگزار راستوں کی وجہ سے پہنچانے سے کترارہاہے جبکہ سکول عمارت پر دوقوموں کا تنازعہ بھی چل رہاہے ایک قوم چاہتاہے کہ ان کی اراضی پر سکول عمارت تعمیر ہوجائے اور دوسرا اپنا مطالبہ پیش کررہاہے جبکہ اس پر عدالتی کمیشن بھی قائم ہوچکا ہے حیران کن امر یہ ہے کہ اس جدید دور میں مذکورہ گاؤں تک سڑک یا کچہ راستہ نہیں پرخطر اور پہاڑوں میں قائم پگڈنڈیوں کے ذریعے گزر بسر کی جاتی ہے جبکہ صحت کی سہولیات کا یہاں سوچا بھی نہیں جاسکتا گذشتہ دنوں الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مالاکنڈ کی ٹیم نے صدر سمیع اللہ کی قیادت میں سکول کا دورہ کیا اور سکول کے سامنے کھلے میدان میں بیٹھنے والے بچوں کے لئے چھپر کا انتظام کیا جبکہ ساتھ ہی پانی کی ٹینکی بھی لگوادی گئی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سمیع اللہ نے کہا کہ پورے گاؤں میں پانی سپلائی کا کوئی انتظام نہیں بدھ مت کے وقت کا ایک چشمہ موجود ہے جس پر واٹر موٹرمشینیں لگاکر سکول اور گاؤں کی پانی کی ضرورت کا مسئلہ حل کریں گے اس موقع پر بچوں اور بچیوں کو الخدمت کی طرف سے کتابیں اور کاپیاں بھی دی گئی ۔
Discussion about this post