مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام )پاکستان پریس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سوات پریس کلب میں صحافیوں کیلئے منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگیا،ورکشاپ میں ماسٹر ٹرینر سیدطاہر محمود نے صحافیوں کو سکیورٹی کے حوالے سے تربیت دی اور انہیں کسی سپاٹ رپر رپورٹنگ کیلئے جانے سے پہلے اوررپورٹنگ کے دوران حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے کہاکہ صحافیو ں کو اپنے اردگرد کے ماحول پر گہری نظر رکھنا ضروری ہے جبکہ اپنے معمولات پر بھی روزانہ نظر ثانی کریں ،اس کے علاوہ فسٹ ایڈ کے طریقے بھی بتائے گئے ،تین روز ورکشاپ میں سوال اور جواب کا سیشن بھی رکھا جبکہ تربیت حاصل کرنے والے صحافیوں سے گروپ کی شکل میں بھی پریکٹس کرائی گئی،ورکشاپ کے آخری روز پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئرعمر فاروق نے تربیت حاصل کرنے والے صحافیوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے اور اس طرح کے پروگراموں کو صحافیوں کیلئے مفیدقراردیا،اس موقع پر سوات پریس کلب اورسوات یونین آف جرنلسٹ کے چیف آرگنائزرغلام فاروق اور چیئرمین شہزادعالم نے ٹریننگ دینے پر ماسٹر ڑینرسید طاہر محمودکا شکریہ اداکیا اوراسے ایک اچھی کاؤش قراردیتے ہوئے کہاکہ اس تربیتی پروگرام سے صحافیوں نے بہت کچھ سیکھا اور انہیں کافی معلومات بھی ملیں ،انہوں نے امید ظاہرکی کہ سوات پریس کلب کے صحافیوں کیلئے آئندہ بھی ایسے پروگراموں کا اہتما م کیا جائے گا۔
Discussion about this post