مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات پشتو ادبی کلتوری نڑی والہ جرگہ کے زیر اہتمام گلونو دی خندلی ثقافتی مشاعرے کا انعقاد ، مشاعرے میں سوات بھرسے شعراء کرام نے بھر پور شرکت کی ، نوجوان شعراء کے شرکت نے پروگرام کو چار چاند لگا دیا ، شعراء کرام نے امن ، محبت اور بھائی چارے کے حوالے سے کلام پیش کیا ، مشاعرہ کی صدارت پشتو زبان کے مشہور شاعر عبدالرحیم روغانے اور شاعر و مصنف پرویش شاہین نے کی، شعرا ء کرام میں سرورخٹک ، بخت زمین ، جاوید اختر ، انور عالم ، ریاض حیران ، عمر ڈیر ، شاکر ، علی خان ، محمد زرین قیدی ، جاوید اقبال گل رنگزئی اور دیگر نے کلام پیش کیا ، سوات پشتو ادبی کلتوری نڑی والہ جرگہ کے صدر انور علی عاطر ، جنرل سیکرٹری ریاض احمد حیران نے مشاعرے کے حوالے کہا کہ ہمارا مقصد سوات کی کوبصورتی اور ثقافت کو اجاگر کرنا ہے اور یہاں موجود ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنی ہے ۔
Discussion about this post