لندن (زمونگ سوات آن لائن نیوز): لند ن کے پہلے مسلمان مئیر منتخب ہونےوالے صادق خان کا کہنا تھا کہ لندن دنیا کا ایک عظیم شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لندن پر فخر ہے ۔ ووٹ دے کر خود پر اعتماد ظاہر کرنے پر صادق خان نے اپنے ووٹرز اور اپنے حمایتوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے کہا کہ میں نے کبھی یہ تصور نہیں کیا تھا کہ میری طرح کا کوئی بھی لندن کے مئیر کے عہدہ پر مقرر کیا جا سکتا ہے۔
لیکن میں اسے ناممکن کو ممکن بنانے پر لندن کے ہر شہری شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نےبتایا کہ لندن کو لے کر میرا ایک عزم ہے اور وہ یہ کہ میں یہاں کے تمام شہریوں کو وہ تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بناﺅں جو لندن نے مجھے اور میرے اہل خانہ کو دی ہیں۔ انہوں نے بحیثیت مئیر لندن اپنی پہلی تقریر میں چوہدری محمد سرور کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ صادق خان کا کہنا تھا کہ محمد سرور میرے دوست اور بڑے بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں، محمد سرور نے تاریخ کے پہلے مسلمان ممبر آف پالیمنٹ بنے اور اس وقت سیاست میں قدم رکھا جب مسلمانوں کے لیے بے انتہا نفرت پائی جاتی تھی ، صادق خان کا کہنا تھا کہ محمد سرور نے ہمارے لیے سیاست میں راستے ہموار کیے۔
Discussion about this post