No Result
View All Result
  • ur اردو
  • en English
Tuesday, January 19, 2021
23 °c
Denpasar
25 ° Sun
26 ° Mon
26 ° Tue
26 ° Wed
ZamungSwat
  • Login
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
  • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
    • سوات فوٹوز
  • National News
  • سپورٹس
  • کالمز
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
  • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
    • سوات فوٹوز
  • National News
  • سپورٹس
  • کالمز
No Result
View All Result
ZamungSwat
No Result
View All Result
Home Science & Tech

آپ کے لیپ ٹاپ کی بیٹری اتنی جلد کیوں ختم ہوتی ہے؟

Murad Iftikhar by Murad Iftikhar
May 7, 2016
in Science & Tech
0
آپ کے لیپ ٹاپ کی بیٹری اتنی جلد کیوں ختم ہوتی ہے؟
0
SHARES
65
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جلدی سے بتائیں کہ آپ کے خیال میں لیپ ٹاپ کا کونسا پارٹ لیپ ٹاپ کی بیٹری سب سے زیادہ خرچ کرتا ہے؟ ہمیں یقین ہے کہ ایک سیکنڈ سے بھی پہلے آپ کا جواب ڈسپلے ہوگا۔ کسی بھی لیپ ٹاپ کا ڈسپلے ہی اس کی بیٹری کا سب سے بڑا دشمن ہوتا ہے۔کسی بھی لیپ ٹاپ کی بیٹری کو اگر زیادہ دیر تک چلانا ہے کہ اس کے ڈسپلے کی برائٹ نیس کو کم کر دیں۔ ونڈوز10 لیپ ٹاپ یا ایپل میک بک میں برائٹ نیس کو کی بورڈ سے بھی کم کیا جا سکتا ہے۔
تاہم کچھ دیگر ایسی سیٹنگز بھی ہیں جس سے اس پراسس کو خود کار کیا جا سکتا ہے۔

ڈسپلے سیٹنگ کو تبدیل کرنا
میک او ایس ایکس پر ڈسپلے برائٹ نیس کو تبدیل کرنا
سسٹم پریفرنس کو کھول کر ڈسپلے پر کلک کریں۔ ڈسپلے ٹیب میں آپ کو برائٹ نیس کے لیے ایک سلائیڈر نظر آئے گی۔ اسے سپر برائٹ اور ڈل کے بیج میں لے آئیں۔ اس سے نہ صرف بیٹری لائٹ بڑھ جائے گی بلکہ اگر آپ دھوپ میں نہ بیٹھے ہوں تو لیپ ٹآپ کو دیکھنا بھی آسان ہوگا۔
براہ راست دھوپ میں بیٹھ کر ٹیکسٹ دیکھنے کے لیے آپ کو برائٹ نیس زیادہ سے زیادہ کرنی پڑے گی۔
سلائیڈ کے نیچے Automatically adjust brightness کو چیک کرنے سے شاید بیٹری لائف کچھ بہتر ہو یا شاید نہ ہو۔ اگر آپ کا آفس یا کمرہ پہلے ہی کافی روشن ہے تو اسے ان چیک رکھنا ہی بہتر ہے۔ بہتر تو یہی ہے کہ آپ خود سے ہی برائٹ نیس کو کم یا زیادہ کریں۔ اگر آپ اندھیرے کمرے یا کم لائٹ میں کام کرتے ہیں تو پھر بے شک اس چیک باکس کو چیک رکھیں۔
او ایس ایکس برائٹ نیس کو کافی حد تک درست ایڈجسٹ کرے گا۔
سسٹم پریفرنسز میں انرجی سیور ایریا سے بھی ڈسپلے کی سیٹنگ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔اس کے لیے Slightly dim the display while on battery power کے باکس کو چیک رکھیں۔
جب لیپ ٹاپ استعمال نہ ہو رہا ہو تو اس کا چلتے رہنا خواہ مخواہ میں بیٹری کا ضائع ہے۔ اس کے لیے انرجی سیور پیج پر کمپیوٹر سلیپ اور ڈسپلے سلیپ دونوں کے لیے ٹائمر سیٹ کیے جا سکتے ہیں۔
بغیر استعمال کے مخصوص ٹائم پورا ہونے پر میک بک خود ہی سلیپ موڈ میں چلا جائے گا۔ بیٹری ٹیب پر جتنا سہولت لگے اتنا کم ٹائم سیٹ کر لیں۔

ونڈوز 10
اگر آپ ونڈوز10 پر اپنے لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کے حوالے سے فکر مند ہیں تو سب سے پہلے Control Panel پھر Hardware and Sound پھر Power Options میں آ جائیں۔ یقین دہانی کر لیں کہ آپ نے Balanced یا Power Saver پلان منتخب کیا ہوا ہے۔
ہائی پرفارمنس پلان کو صرف اس صورت میں منتخب کریں جب آپ نے گیمز کھیلنی ہو یا ہائی اینڈ گرافکس ایپس چلانی ہو۔
ونڈوز 10 میں پاور اور ڈسپلے کے لیے اضافی سیٹنگز بھی ہوتی ہیں۔ ان کے لیے ہوم بٹن دبائیں۔ اس کے بعد بائیں کونے پر سٹینگ بٹن دبائیں۔اس کے بعد سسٹم بٹن دبائیں۔ بائیں مینو سے ڈسپلے دبائیں ، یہاں آپ کو برائٹ نیس لیول ایڈجسٹ کرنے کے لیے سلائیڈر نظر آئے گا۔
اس کے بعد بائیں مینو سے بیٹری سیور دبائیں۔ اسے ٹرن آن کرنے کے لیے سوئچ کو ٹوگل کرنا پڑے گا۔ اگر آپ کا ٹوگل کیا ہوا سوئچ گرے ہوجائے تو اپنے لیپ ٹاپ کو ان پلگ کر دیں تاکہ یہ بیٹری پاور پر چلے اور ٹوگل سوئچ ایکٹیو ہوجائے۔بیٹری سیور ونڈوز 10 میں نیا فیچر ہے جو بیک گراؤنڈ ایکٹیویٹی کو محدود کرتا ہے اور بیٹری لائف بڑھانے کے لیے پش نوٹیفیکیشن دیتا ہے۔

بائی ڈیفالٹ بیٹری سیور اس وقت ٹرن آن ہوتا ے جب بیٹری 20 فیصد سے کم ہو جائے۔ آپ بیٹری سیور سیٹنگ پیج پر Lower screen brightness while in battery saver کے باکس کو چیک کر کے بیٹری لائف کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔
سب سے آخر میں بائیں مینو سے پاور اینڈ سلیپ دبائیں اور وہ وقت منتخب کر لیں جب ونڈوز 10 سکرین کو بند کر دے اور آپ کے پی سی کو سلیپ موڈ میں لے جا کر بیٹری کے ضیاع کو کم کرے۔

کی بورڈ بیک لائٹنگ
جس طرح ڈسپلے کی بیک لائٹ بیٹری کے جلد اخراج کا موجب ہے، ویسے ہی کی بورڈ بیک لائٹ بھی بیٹری کے جلد ختم ہونے کی وجہ ہے۔ سب سے پہلے تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب آپ کو ضرورت نہ ہو تب آپ کی بورڈ بیک لائٹ آن نہ کریں۔ دوسرا او ایس ایکس اور ونڈوز 10 میں اس طرح کی سیٹنگز ہیں کہ اگر مخصوص وقت تک لیپ ٹاپ استعمال نہ کیا جائے تو کی بورڈ بیک لائٹس بن ہو جائیں۔
ونڈوز 10 میں یہ سیٹنگ لیپ ٹاپ بنانے والی کمپنی کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہے تاہم او ایس ایکس میں آپ اسے سسٹم پریفرنس اور پھر کی بورڈ آپشنز میں دیکھ سکتے ہیں۔

وائرلیس اور دیگر ہارڈ وائیر
بیٹری کی لائف بڑھانی ہے تو وائی فائی اور بلوٹوتھ کو بھی بند کردینا چاہیے۔ انہیں اس وقت چلانا چاہیے جب ان کی ضرورت ہو۔وائرلیس ایڈاپٹر نیٹ ورکس کو سکین کر کے آپ کو انٹرنیٹ سے کنکٹ رکھتے ہیں، اس لیے کافی بیٹری بھی استعمال کرتے ہیں۔
اپنے لیپ ٹاپ کے ساتھ منسلک دیگر ڈیوائسز اور ہارڈ وئیر، اگر کام نہ آ رہاہوتو انہیں بھی الگ کر دینا چاہیے۔ لیپ ٹاپ سے منسلک ڈیوائس اگر بند ہوں تب بھی لیپ ٹا کی بیٹری پر بوجھ ہوتی ہے۔

Related Posts

نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا
January 19, 2021
0
240

سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)چند روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا مینگورہ کا نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب...

Read more

سوات کی تحصیل چار باغ میں چھ سالہ بچہ کھیلتے ہوئے کنویں میں گر گیا

سوات کی تحصیل چار باغ میں چھ سالہ بچہ کھیلتے ہوئے کنویں میں گر گیا
January 19, 2021
0
39

سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل چار باغ میں چھ سالہ بچہ کھیلتے ہوئے کنویں میں گر گیا، بچے...

Read more

Discussion about this post

انٹرمیڈیٹ رزلٹ

مقبول عام

  • Trending
  • Comments
  • Latest
بہن نے آشنا کیساتھ ملکر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا آشنا ویڈیو بناتا رہا، بہن اپنے بھائی کی موت پر ہنستی رہی‎

بہن نے آشنا کیساتھ ملکر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا آشنا ویڈیو بناتا رہا، بہن اپنے بھائی کی موت پر ہنستی رہی‎

December 23, 2020
مسلسل 6سال تک آبروریزی کا شکار خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش متاثرہ خاتون نے ملزم سے اتنا عرصہ تعاون کرنے کی وجہ بھی بتا دی

مسلسل 6سال تک آبروریزی کا شکار خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش متاثرہ خاتون نے ملزم سے اتنا عرصہ تعاون کرنے کی وجہ بھی بتا دی

December 24, 2020
ضلع شانگلہ میں عافد حسین قتل کیس کا معمہ حل، ملزمان گرفتار، آلہ قتل برامد، ملزمان کا اعتراف جرم

ضلع شانگلہ میں عافد حسین قتل کیس کا معمہ حل، ملزمان گرفتار، آلہ قتل برامد، ملزمان کا اعتراف جرم

January 11, 2021
نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

January 19, 2021
سوات کی تحصیل چار باغ میں چھ سالہ بچہ کھیلتے ہوئے کنویں میں گر گیا

سوات کی تحصیل چار باغ میں چھ سالہ بچہ کھیلتے ہوئے کنویں میں گر گیا

January 19, 2021
ذمہ داریوں سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی

ذمہ داریوں سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی

January 19, 2021
ADVERTISEMENT
  • Trending
  • Comments
  • Latest
بہن نے آشنا کیساتھ ملکر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا آشنا ویڈیو بناتا رہا، بہن اپنے بھائی کی موت پر ہنستی رہی‎

بہن نے آشنا کیساتھ ملکر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا آشنا ویڈیو بناتا رہا، بہن اپنے بھائی کی موت پر ہنستی رہی‎

December 23, 2020
کیا بھٹو کو پھانسی سے پہلے ہی مار دیا گیا تھا؟ وہ شخص کون تھا جو بھٹو کا پاجامہ اتار کر پوشیدہ اعضاء کی تصاویر بناتا رہا؟ حامد میر کے سنسنی خیز انکشافات

معاملات طے پاگئے،وزیراعظم عمران خان کس تاریخ کو استعفیٰ دے دیں گے؟سابق فوجی افسر کا حامد میر کو ٹویٹ میں انکشاف

October 22, 2019
سوات،اورنگزیب عرف رنگے نے 300 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

سوات،اورنگزیب عرف رنگے نے 300 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

March 7, 2019
جلسے میں خواتین سے بدسلوکی !عمران خان طلب کیا جاسکتا ہے‘ رانا ثناءاللہ

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والا جج تبدیل

October 22, 2019
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل

0
بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر پاکستان کی تشویش

بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر پاکستان کی تشویش

0

جہلم میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے بعد کشیدگی، فوج تعینات

0
پرستان سے واپسی

پرستان سے واپسی

0
نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

January 19, 2021
سوات کی تحصیل چار باغ میں چھ سالہ بچہ کھیلتے ہوئے کنویں میں گر گیا

سوات کی تحصیل چار باغ میں چھ سالہ بچہ کھیلتے ہوئے کنویں میں گر گیا

January 19, 2021
ذمہ داریوں سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی

ذمہ داریوں سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی

January 19, 2021
پاکستان کے سب سے بڑے فراڈ کا نام پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس ہے، چور کی گردان کرنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا،مریم نوازنے عمران خان پر اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ کا الزام لگا دیا

پاکستان کے سب سے بڑے فراڈ کا نام پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس ہے، چور کی گردان کرنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا،مریم نوازنے عمران خان پر اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ کا الزام لگا دیا

January 19, 2021
  • About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
  • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
    • سوات فوٹوز
  • National News
  • سپورٹس
  • کالمز

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.