ADVERTISEMENT
ڈھاکہ (این این آئی)جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مولانا مطیع الرحمان کو پھانسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، مولانا مطیع الرحمان کی پھانسی کے مقام کو بھی تبدیل کردیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان سے محبت کے جرم میں بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کےامیرمطیع الرحمان نظامی کو پھانسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ مولانا مطیع الرحمان کو کسی بھی وقت تختہ دار پر لے جایا جاسکتا ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق مولانا مطیع الرحمان کی پھانسی کی جگہ بھی تبدیل کردی گئی ہے۔ مولانا مطیع الرحمان کو کشمیرپور جیل سے ڈھاکا جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
Discussion about this post