بغداد(زمونگ سوا ت آن لائن نیوز)عراق میں رونما ہونے والے متعدد پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 12 افراد مارے گئے جبکہ 20زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کردیاگیا،دھماکوں کے فورابعد فورسزکی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورعلاقے کا گھیراﺅ کرلیا۔ کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی پولیس نے بتایا کہ خونریز ترین حملہ ابو غریب میں کیا گیا، جہاں خود کش حملہ آور سمیت تین پولیس اہلکار اور دو شہری مارے گئے۔ میدان میں ہوئے ایک بم حملے میں تین شہری ہلاک ہوئے جبکہ بغداد میں ہونے والے بم حملے میں چار شہری لقمہ اجل بنے۔حملے میں 20افرادزخمی بھی ہوئے ،زخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کردیاگیا،دھماکوں کے فورابعد فورسزکی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورعلاقے کا گھیراﺅ کرلیا
Discussion about this post