ممبئی (زمونگ سوات آن لائن نیوز09 مئی۔2016ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کیرئیر میں آج تک کسی ہالی وو ڈ فلم میں کام کرنے کی آفر نہیں ہوئی‘ جو کماتا ہوں اپنی ذات پر بالکل خرچ نہیں کرتا‘بچوں کے منہ سے نکلی ہوئی ہر بات پوری کرتا ہوں۔
ایک بھارتی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ رخ نے کہا کہ مجھے اپنے کیرئیر میں آج تک کسی ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بالی ووڈ فلموں سے ہی بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنانا چاہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ جوکماتا ہوں اپنی ذات پر بالکل خرچ نہیں کرتا۔میرے ساتھ صرف سات دن رہ کر دیکھ لیں آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ میرا طرز زندگی فقیرانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی کامیابی کا جشن نہیں مناتا اور اس پر اتراتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہر باپ کی طرح مجھے اپنے بچوں سے بہت پیار ہے اور اپنے لیے کچھ خریدوں یا نہ نہ خریدوں ،بچوں کے منہ سے نکلی ہوئی ہر بات پوری کرتا ہوں۔
Discussion about this post