فیس بک گروپس کے بارے میں اتنی زیادہ بات چیت نہیں کی جاتی تاہم فیس بک گروپس ایک مخصوص کمیونٹی اور ذرائع تک رسائی کاا ہم ذریعہ ہے۔ فیس بک پر والدین ، فوٹوگرافرز، کھلاڑیوں یا دیگر تمام افراد کو اپنی مرضی کے گروپس مل جاتے ہیں۔ بہت سے گروپس تو ایسے بھی مل جاتے ہیں، جنہیں شاید فیس بک پر نہیں ہونا چاہیے تھا۔
فیس بک اب صارفین کے لیے خاص طور پر ”ڈسکور“ فیچر ٹسٹ کر رہا ہے۔
اس فیچر سے صارفین زیادہ آسانی سے گروپس کو سرچ کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر آپ کے علاقے، آپ کی دلچسپیوں یا دوستوں کے حساب سے آپ کو گروپ تجویز کرے گا۔یہ فیچر ابھی تمام صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا تاہم چند صارفین کے پاس یہ فعال ہو چکا ہے ۔
اگر صارفین اس فیچر کے تحت مناسب گروپ تلاش نہ کر سکیں تو وہ خود سے(Manual) مزید گروپس تلاش کر سکتے ہیں۔ صارفین 25 موضوعات پر موجود گروپوں میں سے بھی اپنی دلچسپی کے گروپ تلاش کر سکتے ہیں۔ فیس بک جلد ہی اس فیچر کو دیگر صارفین کے لیے متعارف کرانا شروع کر دے گا۔
مالم جبہ، تین روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات کی حسین وادی ملم جبہ میں تین روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ کے مقابلے...
Read more
Discussion about this post