ADVERTISEMENT
دبئی(زمونگ سوات آن لائن نیوز)آئی سی سی نے خبردار کیا ہے کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی مقبولیت سے کرکٹرز میں ڈوپنگ کا خطرہ بھی پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔
آئی سی سی گورننگ باڈی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کے مطابق مختصر فارمیٹ میں بگ ہٹنگ کی بہت زیادہ مانگ ہے جب کہ کھلاڑی بھی جلد از جلد انجریز سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں لہٰذا کھیل میں اب ڈوپنگ خدشات پہلے سے کہیں زیادہ ہو چکے ہیں تاہم وہ اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سطح پر کھلاڑیوں کے باقاعدگی سے ڈوپ ٹیسٹ لئے جائیں۔
Discussion about this post