سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)کالاگرام مدین میں اے این پی ، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو دھچکا ، درجنوں افراد مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے ، شمولیت کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم این اے و امیر جماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر فضل سبحان تھے، تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب ، تحصیل نائب ناظم قاری شعیب اور مقامی امیر سعید احمد نے خصوصی شرکت کی ، جماعت اسلامی میں شمولیت کرنے والوں میں بخت نواب میاں ، ارزو مند میاں ، میاں مکمل شاہ ، مجید اللہ میاں ، ساجد علی میاں ، نبی احمد میاں ، محمد رحمان ، عبدالرشید ، معاذ میاں ، کمال خان میاں ، مجاہد شاہ میاں ، اسلام اللہ میاں ، عادل محمد ، آصف احمد میاں ، محمد علی جان ، حمید اللہ میاں ، امیر رحمان میاں ، ملک محبوب ، انجینئر سہیل عمر ، ناصر اقبال حافظ طارق اللہ سمیت دیگر کے نام شامل ہیں امیر ضلع ڈاکٹر فضل سبحان نے نئے آنے والوں کو خوش آمد ید کہا اور استقامت کی دعا کی ۔
Discussion about this post