سعودی عرب ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں آئی مو اور فیس بک مسینجر کو بند کردیا گیا ہے ، مقیم مسافروں کو مشکلات ، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں آئی مو اور فیس بک مسینجر بند کردیا گیا ہے ، سعودی عرب میں مقیم چند مسافروں نے زمونگ سوات ڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں آئی مو اور فیس بک مسینجر کوبند کردیا ہے جس سے ہمیں کافی مشکلات پیدا ہوگئے ہیں ، آئی مو اور فیس بک مسینجر اس جدید دور کی نئی ٹیکنالوجی ہے اس مسینجرز کو انٹرنیٹ کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے اور اس پر دنیا بھر کے لوگ اپنوں سے کم خرچ میں با آسانی سے بات چیت کرسکتے ہیں مگر آج سعودی عرب میں دونوں مسینجرز کو بند کردیا ہے جس سے مسافرحضرات کو اپنوں سے بات چیت کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم مسافرشدید پریشان ہے ، سعودی عرب میں مقیم مسافروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس دوبارہ بحال کریں ۔
Discussion about this post