کمسن بچوں کو اغواکرکے ان کے ساتھ بد فعلی کرنے والا ملزم گرفتار
مینگورہ کے نواحی علاقہ شاہدرہ وتکے میں مینگورہ تھانہ کے ایس ایچ او اختر ایوب نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اورنگزیب ولد سالار دین سکنہ دامنئی نویکلے کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایچ او اختر ایوب کے بقول ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کمسن بچوں کو اغواء کرکے اپنے ساتھ گھر میں رکھتا تھا اور ان کے ساتھ بد فعلی کرتا تھا ۔ ایس ایچ او کے مطابق ایک بچہ مہران ولد تاجی رحمان سکنہ ملوک آباد ملزم کی حراست سے فرار ہوا اور سیدھا تھانہ آیا ۔ اس کے بعد ملزم اشتہاری ہوا ۔ اسے پکڑنے کیلئے جگہ جگہ چھاپے مارے جاتے رہے ۔ ایس ایچ او کے مطابق کل رات ہمیں اطلاع ملی کہ مزلم گھر میں ہے اطلاع ملتے ہین اس کے گھر پر چھاپا مارا گیا ، اس وقت بھی ایک بچہ عبدالرحمن ولد رحمانی گل سکنہ اسکے ساتھ چارپائی میں سویا ہوا تھا جسے یہ بیٹا قرار دے رہا تھا ۔ بازیاب بچہ دو سال سے غائب تھا جس کی گمشدگی کی رپورٹ درج تھی ، پولیس کے مطابق ملزم اورنگزیب کے کمرے کی تلاشی کے بعد سات سو پینتیس گرام چرس برآمد ہوا ۔ اس کے علاوہ ہتھیار میں دو پستول بور ، تیس عدد کارتوس اور پینتالیس ہزار چھ سو روپے رقم بھی برآمد ہوئی ہے ۔
بازیاب بچہ تین سال میں اپنا نام تک بھول چکا ہے :
حراست میں لی جانے والی رات کو ملزم اورنگزیب کے ساتھ چار پائی میں پڑا بچہ عبدالرحمن دو تین سال پہلے لاپتہ ہوچکا تھا جس کی ایف آئی آر مینگورہ تھانہ میں درج ہے ۔ اتنے عرصہ میں بچہ اپنا نام تک بھول چکا ہے ۔ اسے اپنے والد کا نام بھی یاد نہیں بچہ مبینہ اغوا ء کار اورنگزیب کو اپنا والد گردانتا ہے ۔ تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ مذکوہ بچہ دو تین سال سے لاپتہ تھا جسے اورنگزیب نے مبینہ طور پر اغواکیا تھا ، بعد میں والدین نے بچے کی شناخت کی ۔
اورنگزیب کیس بارے ڈی پی او نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی:
مینگورہ میں درجنوں بچوں کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانیوالے اورنگزیب عرف رنگے کے بارے میں تحقیقات کے لئے ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ، رنگے کے ڈیرے سے برآمد ہونیوالے سینکڑوں قابل اعتراض تصاویر ملنے کے بعد ڈی پی او سوات نے شفاف تحقیقات کے لئے ڈی ایس پی سٹی صدیق اکبر کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی جس میں ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ کے انچارج اور ماہر تفتیشی آفیسر شامل ہے ۔ جے آئی ٹی اس بات کی تحقیقات کریگی کہ رنگے کتنے بچوں کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور رنگے کے ساتھ گروہ میں اور کون لوگ شامل تھے ۔
درندہ صفت اورنگزیب کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ آج ختم ہوجائیگا :
معصوم بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانیوالے درندہ صفت اورنگزیب کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ آج ختم ہوجائیگا جس کے بعد ایس ایچ او مینگورہ تھانہ اخترایوب کے مطابق اس کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔ ملزم کا مزید ریمانڈ حاصل کرنے کی عدالت سے درخواست کی جائیگی ۔ ملزم رنگے کو ایک اطلاع پر گزشتہ روز چھاپ مار کر اس کے اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ اڈے سے چار سالہ بچہ جس کو دو سال پہلے رنگے نے اغوا کیا تھا کو برآمد کیا گیا تھا ۔
درندہ صفت اورنگزیب بارے سنسنی خیز انکشافات :
معصوم بچوں کو اغوا کرکے جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت اورنگزیب المعروف رنگے کے بارے میں مزید انکشافات ہوئے ۔ رنگے نے درجنوں معصوم بچوں کو اغوا کرکے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ۔ گزشتہ روز پولیس نے چھاپہ مار کر رنگے کو گرفتار کرکے اسے کے اڈے سے دو مغوی بچوں کو بازیا ب کیا تھا ۔ رنگے کے بارے میں انکشاف ہواہے کہ وہ درجنوں بچوں کوا غوا کرکے تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے ۔ رنگے جن بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتھا تھا ساتھ میں ان بچوں کو برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بھی بناتا ۔ رنگے کے اڈ ے سے برآمد ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں درجنوں بچوں کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں ۔ رنگے کے اڈے سے برآمد ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنگے معصوم بچوں کو چرس اورشراب پلاتا تھا ۔ مینگورہ شہر کے کروڑ پتی کنوارے اورنگزیب عرف رنگے اب تک درجنوں بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے اور ان بچوں کی عمریں چار سال سے بارہ سال تک ہیں ۔
اغواکار اورنگزیب کی زندگی پر اک نظر:
ابتدائی تفتیش کے دوران کے مطابق پکڑے گئے ملزم اور نگزیب ولد سالاردین غیر شادی شدہ ہے ، بچوں کو اغوا کرنا اور ان کے ساتھ بد فعلی کرنا اس کا محبوب مشغلہ ہے ، اس کی کروڑوں کی جائیداد ہے ۔ پولیس کے مطابق اس کی ائیر پورٹ روڈ مینگورہ سوات پر کھالوں ( چمڑہ ) کی ایک منڈی ہے ، ایک موبائل فونز کی دکان ہے ۔ موضع سنگوٹہ میں ایک کروڑ روپے کی مختلف زمینیں ہیں ، وہاں اس کا ایک گھر بھی ہے ، سنگوٹہ ہی میں اس کی خریدی گئی گاڑیاں ہیں ، جو مختلف ڈرائیورز چلاتے ہیں اور اسے ماہانہ ہزاروں روپے کی صافی بچت ملتی ہے ۔ اس کا گھر ہر قسم کی آسائش سے بھر پور کسی شاہی محلس ے کم نہیں ، جس میں اعلیٰ قسم کی قالین ، اے سی ، روم کولر، ایل سی ڈی ، ڈی وی ڈی ، ہائی فائی ڈک اور ہوپرسسٹم قابل ذکر ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزم کا اپنے بھائیوں کے ساتھ جائیداد پر تنازعہ ہے ۔ اس کے کرتوتوں کی وجہ سے اس کے بھائی گھر چھوڑ کر کہیں اور رہ رہے ہیں ۔
Discussion about this post