ADVERTISEMENT
کوئٹہ(زمونگ سوات آن لائن نیوز۔10مئی 2016ء): بلوچستان یونیورسٹی کے قریب ہونے والے دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔
وزیر داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ دھماکے کا ٹارگٹ ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹ تھی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ مجموعی طور پر 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے 10 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے قریب موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
Discussion about this post