modi kho barha jhtka
April 24, 2017
اسلام آباد (زمونگ سوات آن لائن نیوز) یو سف رضا گیلا نی کا بیٹا علی حیدر گیلا نی کو افغا نستا ن سے با ز یاب کر ا لیا گیا افغا ن سفیر نے علی حیدر کی با ز یا بی کی اطلا ع دی بلا و ل نے اپنے ٹو یٹ میں بتا یا کہ یو سف رضا گیلا نی کے بیٹے علی حیدر کو افغا نستان کو با ز یا ب کر الیا گیا ہے علی گیلا نی کو کا میاب آپریشن کے بعد با ز یا ب کر ا لیا گیا ۔ علی حیدر گیلا نی کو پی پی200 کے انتخا بی مہم کے دوران اغواء کیا گیاتھا علی حیدر گیلا نی 3 سال بعد با ز یا ب کر ا لیا گیا ۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے حیدر گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو افغانستان سے بازیاب کرا لیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو انتخابی مہم کے دوران 9 مئی 2013 ء کو اغوا کیا گیا تھا اور اس کے بعد ان کی بازیابی اور تلاش کیلئے کوششیں جاری رہیں ۔ علی حیدر گیلانی کو تین سال بعد افغانستان سے بازیاب کرا لیا گیا ہے ۔ افغانستان کے سفیر نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو اس حوالے سے ٹیلی فون کیا اور انہیں ان کے بیٹے کی بازیابی کی خوشخبری دی ۔ اس سے قبل سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے کو بھی افغانستان سے ہی بازیاب کرایا گیا تھا ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر پیغام جاری کیا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے ۔ عبدالقاد گیلا نی نے بیا ن دیتے ہو ئے کہا کہ میرے دل کو ابھی بھی تسلی نہیں ہے کہ علی حیدر کو با زیا ب کرالیا گیا ہے ۔علی حیدر گیلا نی کو میڈیکل چیک اپ جا ری ہے رپور ٹ آنے کے بعد پا کستان بھیجا جا ئے گا ۔
علی حیدر گیلا نی کی با زیا بی پر سب کیا سو چتے رہے شہبا ز تا ثیر نے کچھ اور ہی کہہ دیا
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر نے ”ویلکم بیک “کا ٹویٹ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق علی حیدر گیلانی کی تین سال اور ایک دن کے بعد افغانستان سے بازیابی پر شہباز تاثیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ویلکم بیک علی حیدر گیلانی کا ٹوئیٹ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ2016 ءپاکستان کے لئے بہت اچھا سال ہے اللہ ان کے اہلخانہ کو یہ خوشیاں مبارک کرے ۔واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب کے بیٹے شہباز تاثیر کو بھی اگست 2011ءمیں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغواءکر لیا گیا تھا اور رواں سال 8مارچ کو انہیں بازیاب کروایا گیا ہے
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post