مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)مشترکہ ناظم کونسلر اتحادتحصیل بابوزئی کے زیر اتحاد سوات کلب میں کنونشن منعقدہواجس کی صدارت ضلعی نائب ناظم عبدالجبارخان کررہے تھے جس میں سینکڑوں کی تعدادمیں ناظمین اور کونسلروں نے شرکت کی،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مہما ن خصوصی ضلعی ناظم محمدعلی شاہ نے کہاہے کہ تمام بلدیاتی نمائندے سے مل کر اورسیاست سے بالاتر ہوکر سوات کی تعمیر وترقی اورعوامی مسائل کے حل کیلئے مل کرکام کریں گے ، اگر ہم متحدہوتو عوام کے حقوق حاصل کرسکیں گے اورہم چاہتے ہیں اس طرح کے پرگراموں میں جانے سے قبل سیاست کوذہن سے نکال باہر کریں گے ،کنونشن سے ضلعی نائب ناظم عبدالجبارخان ،تحصیل ناظم اکرام خان،تحصیل نائب ناظم فضل حمید نے بھی خطاب کیا،ضلعی ناظم محمد علی شاہ نے مزید نے کہاکہ کنونشن میں بلدیاتی نمائندوں کی اتنی بڑی تعداددیکھ کر ہماری مایوسی ختم ہوئی اورمزید جذبے کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر سوات کے حقوق کیلئے جدوجہد کریں گے،انہوں نے کہاکہ ایک سال ہوگیا کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیار نہیں ملا اوربے اختیار ہوکر بھی وہ ایک جذبے کے تحت عوامی خدمت میں مصروف ہیں تاہم اب ان کی دی گئیں ترقیاتی سکیموں سے کٹوتی نہیں ہوگی اورعوامی خواہشات کے مطابق سکیمیں تکمیل تک پہنچائی جائیں گی،انہوں نے کہاکہ سات تحصیلوں اورحلقوں سے چودہ ارکان پر مشتمل کابینہ تشکیل دی جائے جسے ہم ضلعی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دیں گے جو اپنے اپنے حلقوں اورتحصیلوں کے مسائل سامنے لائے گی،انہوں نے کہاکہ محکمے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مکمل تعاؤن کریں اوران کے جو جائز کام ہیں ان میں ٹال مٹول سے کام نہ لیں ،انہوں نے کہاکہ سوات کے عوام کئی آزمائشوں سے گزرے ہیں مگر اب حکومت نے کسٹم ایکٹ نافذکرکے انہیں ایک نئی آزمائش میں ڈال دیاہے جو ان کے ساتھ زیادتی ہے،انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف کے دوراہ سوات کے موقع پر ان سے فنڈ کی ڈیمانڈ کریں گے ، اس سے قبل مشترکہ ناظم کونسلر اتحادتحصیل بابوزئی سے تعلق رکھنے والے ناظمین اور کونسلروں نے اپنے خطاب میں کہاکہ بلدیاتی سسٹم میں عوامی مسائل مقامی سطح پر حل کئے جاسکتے ہیں اور علاقائی تعمیروترقی میں بھی یہ سسٹم اہم کرداراداکرسکتا ہے مگربلدیاتی انتخابات سے قبل ان کے ساتھ جو وعدے ہوئے تھے ان میں سے ایک بھی وعدہ پورانہیں کیا گیا،اس وقت بلدیاتی نمائندے بے اختیارہیں جو عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کرسکتے،انہوں نے کہاکہ عوام نے الیکشن میں ہم پر جو اعتمادکیا تھا اسے ہرحال میں برقراررکھے ہوئے ہیں مگر ان کی جو امیدیں ہم سے وابستہ ہیں انہیں اختیارات کے بغیر پورا نہیں کیا جاسکتا ،انہوں نے کہاکہ ہمیں حق سے محروم رکھاگیاہے ایسے میں ہم دوسروں کے حقوق کیلئے کیا اقدامات کرسکیں گے،انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس،محکمہ گیس ،محکمہ واپڈا بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ تعاؤن نہیں کررہے اورخاص کر کونسلروں کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ترقیاتی بجٹ سے 75فیصد کٹوتی کسی بھی صورت منظورنہیں حکومت اس فیصلے کو واپس لے کر بلدیاتی نمائندوں کو تنخواہوں سمیت دیگر مراعات دے،کنونشن سے شعیب خان،حاجی بخت روان ہمدرد،گوہر علی ،آصف علی شاہ باچا،یعقوب،روزی خان،فیض علی خان ،اقبال رحمان،محمدرحمان،نسیم اختر،عبدالرحمان اورمختلف یونین کونسلوں اورویلج کونسلوں سے تعلق رکھنے والے ناظمین اور کونسلروں نے بھی خطاب کیا۔
Discussion about this post