مینگورہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام)ملک بھر کی طرح سوات میں بھی امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمان نظامی کو پھانسی دینے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ اور غائبانہ نماز جنازہ، ادارہ الخدمت مینگورہ سے ریلی کی شکل میں مظاہرین گرین چوک تک آئے اور گرین چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے کے آخر میں شہید مطیع الرحمان نظامی کا غائبانہ نماز جنازہ بھی اداکی گئی ، مظاہرین سے خطاب کرتے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر فضل سبحان نے کہا کہ پاکستان سے محبت کی جرم میں بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی قائدین کو پھانسی دی جارہی ہے ، پاکستانی حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ غفلت کا اظہار اور بے حسی ہے ، انسانی حقوق کے علمبردار بنگلہ دیش میں بے گناہ قائدین کی پھانسیوں پر کیوں خاموش ہیں ، عالم اسلام اور پاکستانی حکمران خاموشی توڑ کر لائحہ عمل طے کرکے قاتلہ حسینہ واجد کو سمجھانے کی کوشش کریں ، حسینہ واجد بھارت کو خوش کرنے کے لئے جماعت اسلامی کی بے گناہ قائدین کو پھانسیاں دی رہی ہے ، مظاہرے سے قیم جماعت اسلامی ضلع سوات حافظ اسراراحمد اور نعیم اللہ نے بھی خطاب کیا۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post