مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سوات کی جانب سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خوشی میں سوات پریس کلب کے سامنے اظہار تشکر ریلی ، مٹھائیاں تقسیم ، اظہار تشکر ریلی کے موقع پر پی ایس ایف اور یوتھ کے عہدیداروں خورشید خان اور دیگر نے کہا کہ ہم علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر پی پی پی کے مرکزی ، صوبائی قائدین اور جیالوں کو مبارک باد دیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملتان میں جشن ہے اور اسی طرح ہم سوات میں بھی جشن منارہے ہیں ، انہوں نے کہ کہا ہم یوسف رضا گیلانی کو سلام پیش کرتے ہیں کہ ان کا لخت جگر تین سال سے اغواکاروں کے چنگل میں موجود تھا کہ اسکے باوجود یوسف رضا گیلانی نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے کہا کہ آنے والا دور ایک بار پھر پیپلز پارٹی اور غریب عوام کا ہے ، خورشید خان نے پی ایس ایف اور یوتھ کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم پارٹی کی زوال کیلئے کسی بھی قیمت پر تیار نہیں کیونکہ پی پی پی جیالوں کی پارٹی ہے جو اعتماد ہم پر ورکروں نے کیا ہے کوشش کروں گا کہ کسی کو مایوس نہ کروں ۔
نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)چند روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا مینگورہ کا نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب...
Read more
Discussion about this post