سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے کمسن بچوں کو اغواء کرکے اُن کے ساتھ بد فعلی کرنے والے گروہ کا سرغنہ اورنگزیب تین ساتھیوں نواب علی اور سجاد کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا مینگورہ پولیس اسٹیشن ک ایس ایچ او اختر ایوب کے مطابق آڑتالیس سالہ غیر شادی شدہ درندہ صفت شخص اور نگزیب جو کہ ایک کاروباری شخصیت ہے گزشتہ کئی سالوں سے کمسن بچوں کو سجاد نامی شخص کے زریعے اغواء کرتا تھا اور بعد میں اُس کو قیدی بناکر اُس سے اپنا حوس پورا کرتا تھا اُنہوں نے کہا کہ دو ماہ قبل تیرہ سالہ ایک بچے مہران جسے سجاد نے اغواء کیا تھا او ر مہران جو کہ تقریباً بارہ دنوں تک اُن کے ساتھ قید تھا مہران نے موقع پاکر اورنگزیب اور سجاد کے قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا گھر پہنچنے کے بعد مہران اپنے والد کے ہمراہ مینگورہ پولیس اسٹیشن آئے اور اُنہوں نے اورنگزیب اور سجاد کے خلاف رپورٹ درج کرلی جس پر پولیس نے کارراوائی کرتے ہوئے سجاد کو گرفتار کرلیا جبکہ اورنگزیب فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اُنہوں نے کہاکہ گزشتہ روز اورنگزیب کے بارے خفیہ اطلاع ملی کہ وہ گھر آیا ہے تو پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر اورنگزیب کو گرفتار کرلیا او ر اُس کے قید سے تیر ہ ،چودہ سالہ ایک بچے عبد الرحمان کو بھی بازیاب کرایاگیا عبد الرحمان جو کے اپنے والد کا نام بھول چکا ہے اورنگزیب کو اپنا والد سمجھتا ہے جبکہ اُس کے گمشدگی کی ایف آئی آر بھی مینگورہ تھانے میں درج ہے پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم اورنگزیب سے تفتیش جاری ہے پولیس نے ملزم کے قبضے سے منشیات ،دوعدد پستول اور نقد رقم بھی برآمد کرلی ہے ادھر مینگورہ پولیس سجاد اور نواب نامی افراد جو کہ اورنگزیب کے لئے بچے آغواء کرکے سپلائی کرتے تھے وہ بھی گرفتار کرلئے گئے جبکہ پولیس نے ملزم اورنگزیب کا دوروزہ جسمانی ریمانڈبھی حاصل کرلیا ہے۔
15 روز میں دوسری بار اضافہ وزیر اعظم نے پیٹرول 3روپے20 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔وزیراعظم...
Read more
Discussion about this post