لاہور(زمونگ سوات آن لائن نیوز11مئی 2016ء): تین سال ایک دن بعد بازیابی اور تین سال دو دن بعد گھر واپسی پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ اپنے اہل خانہ سے ملاقات اور اپنی رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد علی حیدر گیلانی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دعائیں کرنے پر پورے پاکستان کا شکر گزار ہوں۔
اپنے جذبات کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میری ماں کی دعاﺅں نے دہشت گردوں کو شکست دی۔ علی حیدر گیلانی کو گذشتہ روز افغانستان کے علاقہ سے افغان اور امریکی فورسز نے مشترکہ کارروائی مین بازیاب کروایا جس کے بعد آج صبح علی حیدر گیلانی کو خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس لایا گیا۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post