لاہور ( آن لائن نیوز زمونگ سوات۔11 مئی۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو دورہ انگلینڈ کے لئے لگائے گئے تربیتی کیمپ میں لینے کی مخالفت کردی۔
ذرائع کے مطابق اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے پی سی بی کو خط کے ذریعے مستقبل میں ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم سلیکٹرز کا موقف ہے کہ ڈراپ کیے گئے ٹیسٹ کرکٹر کو دوبارہ کیمپ میں بلانے سے غلط مثال قائم ہوگی، اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر باہر رکھا گیا اس لئے انہیں کیمپ کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا۔
دوسری جانب پی سی بی حکام احمد شہزاد کے بارے میں نرم گوشہ رکھتے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک سلیکشن کمیٹی کو احمد شہزاد کو کیمپ میں بلانے کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں دی۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post