خیبرایجنسی(زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاک افغان بارڈر طورخم پر حالات نے سنگین صورتحال اختیار کی،بارڈر دوسرے روز بھی بند رہا ۔افغان حکام نے فورسز کی بھاری نفری اور اسلحہ بارڈر پر پہنچا دیا ۔تازہ دم دستوں سمیت ٹینک بھی لائے گئے ۔جس کے ردعمل میں پاکستانی حکام نے بھی بارڈر کو محفوظ بنانے کے لئے ٹینک بارڈر پر پہنچا دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طورخم میں باڑ لگانے پر پیدا ہو نے والی صورتحا ل نے سرحد پر سنگین صورتحا ل اختیار کی بارڈر پر دونوں پاکستان اور افغانستان فورسز کے اہلکار امنے سامنے مورچہ زن ہیں جس کے باعث سرحد دوسرے روز بھی بند رہا افغان حکام کا موقف ہے کہ پاکستان باڑ نہیں لگائے گا جبکہ پاکستانی حکام کا موقف ہے کہ جب تک باڑ نہیں لگائے جا ئے گا تب تک گیٹ نہیں کھول دیا جائے گاکل بروز منگل کو افغان حکام نے کابل اور جلالہ اباد سے فورسز کی بھاری نفری پر مشتمل تازہ دم دستے اور ٹینک بارڈر پر پہنچا دیئے جس کے ردعمل میں پاکستان کی طرف سے بھی بارڈر کو محفوظ بنانے کے لئے ٹینک طورخم پہنچا دیئے جہاں پر دونوں ممالک کی فورسز امنے سامنے ہو گئے ۔ پاک افغان بارڈر طورخم کی بند ش سے ہزاروں مسافروں کا مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جس میں متعددخواتین بچوں اور بورھوں نے لنڈ ی کو تل بازار اور طورخم کے سڑکوں پر رات گزاری ۔ واضح رہے کہ جلال آباد سے آئے ہوئے مذاکراتی وفد کیساتھ پھر مذاکرات ناکام ہوئے جس کی وجہ سے آخری اطلاع آنے تک طورخم بارڈر بند رہا۔
Discussion about this post