سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات کے تمام سیاسی پارٹیوں کے مشران اپنے سیاسی مفادات بلائے طاق رکھ کر سوات کی ترقی پر توجہ دے ، یوتھ کونسلر امتیاز خان ، اوڈیگرام سے منتخب یوتھ کونسلر امتیاز خان نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں سیاسی میدان گرم ہوچکا ہے جو کہ انتہائی آفسوس کی بات ہے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سوات کے اعلان کے بعد سنگوٹہ روڈ پر محدود جگہ تک کام کا آغاز عوام کی ساتھ سراسر ذیادتی ہے ، سوات میں دھرنے دینے سے بہتر یہی ہے کہ منتخب ممبران ترقیاتی کاموں پر توجہ دیں سوات کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے لیکن بد قسمتی سے سوات کے عوام آج تک کسی مخلص سیاسی قیادت سے محروم ہے سوات کے سیاسی مشران سیاسی پارٹیوں کے مفادات میں آئے روز ایک دوسرے کیخلاف بیانات کا تبادلہ کرتے ہیں جو سوات کی مظلوم عوام کی ساتھ سراسر ذیادتی ہے سوات کی عوام سیاسی مشران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے تمام سیاسی مفادات بلائے طاق رکھ کر عوام کی خدمت پر توجہ دیں اور سوات کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر عوام کو رریلیف مہیاکریں
Discussion about this post