سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل سیشن جج سوئم کی عدالت نے اقدام قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت وجرمانے کا حکم سنادیا، ملزم محمود الرحمان نے تین سال قبل صاحب زادہ ولد خان زادہ ساکن کوٹنئی خوازہ خیلہ کو زبانی تکرار پر چھریوں کے وار کرکے قتل کیا تھا جس پر ملزم کے خلاف تھانہ خورشید خان خوازہ خیلہ میں زیر دفعہ 302 پی پی سی مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج سوئم سوات کی عدالت نے مقدمہ مذکورہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمود الرحمان کو سزائے موت اورپانچ لاکھ روپے نقد جرمانہ کا حکم سنایا، جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید چھ ماہ قید کا حکم بھی سنایا گیا ۔مقتول کے ورثاء نے فیصلے پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے اسے مبنی بر انصاف قرار دیا۔
Discussion about this post