مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام )وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نوازشریف کی قیاد ت میں عملی کام پریقین رکھتی ہے نہ کہ کھوکھولے نعروں پر،اقتدارسنبھالنے کے وقت چیلنجزکامقابلے کرنے کاپختہ عزم کررکھاتھاجس میں دہشت گردی کی بیخ کنی،لوڈشیڈنگ سے نجات اورمعاشی واقتصادی استحکام شامل ہیں جوبعض اناپرست لوگوں کویہ ہضم نہیں ہورہااس لئے وہ حکومت کیخلاف مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دوسروں پرتنقیدکرنیوالوں کوپہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہئے،وزیر اعظم سے دورہ سوات کے وقت ملاکنڈڈویژن کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اعلانات کرائینگے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکن کسی اثاثے سے کم نہیں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے تمام کارکنوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے تحصیل مٹہ میں فتح محمدخان کی رہائشگاہ اورتحصیل بریکوٹ ،ہشتنغرہال میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے ضلعی ناظم محمدعلی شاہ،ضلعی صدرقیموس خان کے علاوہ دیگرعہدیداروں نے بھی خطاب کیا،بعدازاں وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے نوے کلے ابوہااورگورتئی میں سوئی گیس منصوبوں کابھی افتتاح کیا۔اس موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام کوتمام سہولیات انکے دہلیزپرپہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرینگے۔
Discussion about this post