خیبرایجنسی(زمونگ سوات ڈاٹ کام )پاک افغان بارڈر طورخم میں ٹینشن کم کرنے کے لئے مذاکرات کا تیسرا راونڈ بھی ناکام ۔ گیٹ تیسرے روز بھی بند رہا ۔دونوں طرف سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔افغانستان سے آیا ہوا مذاکراتی وفد واپس چلا گیا ،تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم میں افغان اور پاکستان فورسز کے درمیان پیدا ہو نے والی صورتحال کو ختم کر نے لئے طورخم میں دونوں ممالک کے اعلیٰ قیادت پر مشتمل مذاکراتی ٹیموں کے درمیان تیسری دفعہ بھی مذاکرات ہو ئے جس میں دونوں ممالک کے حکام نے وہی موقف بیان کئے جو روز اول سے انہوں نے اختیار کیا ہے کل بروز جمعرات کو ہونے والے مزاکرات سے پہلے علاقے کے تمام لوگ اس بات کی پر امید تھے کہ اس تیسری مذاکراتی راونڈ میں مسئلہ حل ہو جا ئے گا اور لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ بھی ہو جائے گا لیکن جب مذاکرات ناکام ہوئے اور دونوں ممالک کے وفود واپس چلے گئے تو لنڈ ی کو تل اور طورخم میں پھنسے لوگوں میں ایک بار پھر مایوسی پھیل گئی مذاکراتی ٹیم میں پاکستان کی طرف سے ایف سی کے سیکٹر کماندر بریگیڈئیر پراچہ خیبر رائفلز کے کمانڈنٹ کرنل طارق حفیظ اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود اور طورخم تحصیلدار غنچہ گل جبکہ افغانستان کی طرف سے کمیشنر قسیم بارڈر پولیس کمانڈر زبیح اللہ اور کرنل نثار احمد نے حصہ لیا افغان حکام نے واضح طورپر بتایا کہ پہلے گیٹ کھول دے پھر وہ مذاکرات کرینگے جبکہ پاکستانی حکام نے بھی ان پر واضح کر دیا کہ پہلے باڑ لگائیں گے اس کے بعد مذاکرات ہو گی۔
Discussion about this post