بونیر ( عمران بونیری ) ویلج کونسل ناواگئی کے نائب ناظم ظفر علی خان نے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز (ائی ایس اے پی ایس) کی جانب سے 500خواتین میں مفت موبائل تقسیم کر دئیے۔اس موقع پر ائی ایس اے پی ایس کے ڈسٹر کٹ کوارڈینئٹر عبد الحلیم،ناواگئی کے سوشل ورکرز نصیب زادہ اور آمان اللہ خان بھی موجود تھے۔اس سلسلے میں کوزہ ناواگئی میں تقر یب کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کے ساتھ ساتھ مقامی افراد نے بھی شر کت کی۔تقریب کے دوران اُن خواتین جو ائی ایس اے پی ایس کے زیر نگر انی خواندگی مراکز میں زیر تعلیم ہے کو موبائل فون دے دئیے گئے۔ نائب ناظم ظفر علی خان نے ائی ایس اے پی ایس اور موبی لنک فاؤنڈیشن کی تعلیم کے میدان میں اس کاؤش کو سراہا اور تعلیم میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی حمایت کی۔ڈسٹر کٹ کوارڈینئٹر عبد الحلیم نے تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مذکورہ خواتین کو ہم نے سات ماہ تک تعلیم دی ہے جس میں اُردو ون،اُردو ٹو،اسلامیات اور ریاضی کے مضامین شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذید دو ماہ تک ان خواتین کو موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے تعلیم دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو تعلیم دینا ہے تا کہ یہ لوگ پڑھ لکھ کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کر دار ادا کر سکے کیونکہ تعلیم ہی وہ راستہ ہے جس سے اقوام ترقی کر تی ہے اور تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے۔
Discussion about this post