ADVERTISEMENT
ممبئی (آن لائن نیوز زمونگ سوات۔13 مئی۔2016ء) اداکا ررنبیر کپوراور کترینہ کیف نے ماضی کے اختلافات بھلادیئے ہیں دونوں بالی ووڈ اسٹارز کی فلم’جگا جاسوس‘ کیلئے ڈانس کرتے ریہرسل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے الی فلم’جگا جاسوس‘ کی عکس بندی مراکش میں جاری ہے جہاں رنبیر اور کترینہ شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ واضح رہے رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان بریک اپ کے بعدفلم کی شوٹنگ کھٹائی میں پڑ گئی تھی تاہم اب ایک بارپھردونوں اداکار اپنے مداحوں کو ساتھ نظر آئینگے۔
Discussion about this post