آپ نے پاکستان کے بہت سے قومی، علاقائی یا ثقافتی میلوں میں شرکت کی ہوگی۔ اب پہلی بار ڈیجیٹل میلے میں بھی شریک ہو کر دیکھیں۔ ٹیلی نار پاکستان اپنی نوعیت کے پہلے ڈیجیٹل فیسٹیول کی میزبانی کرے گا۔ اس فیسٹیول کے پیچھے بنیادی خیال یہ ہے کہ ٹیکنالوجی اور نئے سمارٹ سلوشنز سے سب کو متعارف کرایا جائے۔ یہ ایونٹ 15 مئی 2016 سے شروع ہوگا۔یہ ایونٹ لاہور میں منعقد ہوگا تاہم اس کے بہت سے پروگرام فیس بک لائیو اور یوٹیوب پر بھی ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔
اس ایونٹ میں حصہ لینے والے جان سکیں گے کہ ٹیلی نار کن ٹیکنالوجیز پر کام کر رہا ہے ، اس کے علاوہ ایونٹ میں شامل افراد انڈسٹری کے صف اول کے افراد سے بات چیت بھی کر سکیں گے۔
پاکستانی ٹیلی کام انڈسٹری ڈیجیٹل دور سے گزر رہی ہے اور اس طرح کے پلیٹ فارم اختراع پسندوں اورانٹریپرینیورز کو اپنے تخلیقی سلوشنز، مصنوعات اورخدمات کے منظر عام پر لانے میں مدد دیتے ہیں۔
ٹیلی نار کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عرفان وہاب خان، ڈپٹی سی ای او اینڈ سی ایم او ٹیلی نار پاکستان نے کہا کہ اس طرح کی کوششوں سے ٹیلی نار کے وژن کے مطابق بہت بڑی کمیونٹی انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کر دے گی۔
فیس بک پر ٹیلی نار ڈیجیٹل فیسٹیول ایونٹ کو جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں ۔
Discussion about this post