مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ شہر دن بہ دن گندگی کا ڈھیر بن رہاہے ، میونسپل کمیٹی خاموش تماشائی سوات کے شہر مینگورہ میں آئے روز گندگی بڑھ رہی ہے ، مینگورہ شہر کے پیپلز چوک جوکہ کاروباری مرکز ہے جس میں سبزی منڈی بھی واقع ہے ، پیپلز چوک قبرستان کے قریب گندگی کیلئے پڑی ٹرالی جس میں روزانہ کے حساب سے خراب فروٹس اور سبزیاں منڈی سے لاکر ٹرالی کے بجائے سڑک پر ڈالی جاتی ہے ، مقامی لوگ مال مویشیوں کو چرانے کیلئے لاتے ہیں جس کی وجہ سے روڈ بھی جام ہوجاتی ہے جبکہ چوک سے گزرنے والے لوگوں میں مختلف بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں لیکن سوات میونسپل کمیٹی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ۔
ADVERTISEMENT
Discussion about this post