مینگورہ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات ضلعی عدالتوں کے سامنے ٹریفک پولیس اہلکار نے کار پارکنگ میں کھڑے درجنوں موٹر سائیکلوں کے پلگ وائرکاٹ لئے اور سائیڈ کور نکال کر پھینک دیئے ، تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز سوات ضلعی عدالتوں کے سامنے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار نے بغیرکسی اجازت کے پارکنگ میں کھڑے درجنوں موٹر سائیکلوں کے انجن میں لگے پلگ وائر کاٹ دیئے جبکہ بعض موٹر سائیکلوں کے سائیڈ کور نکال کر پھینک دیئے جس کے بعد موٹر سائیکل ملکان نے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار کے اس اقدام کو انتہائی ظالمانہ قرار دیکر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور ڈی پی او سوات سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ٹریفک پولیس اہلکار کے اس ناروا سلوک کیخلاف ایکشن لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں ۔
Discussion about this post