نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
pak fouj k shair nojawan dehshat grdo pr toot prhe
March 7, 2017
مینگورہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) گرمیاں شروع ہوتے ہی جہاں ایک طرف سیاحتی سیزن شروع ہوگیا ، دوسری طرف مرکزی سیاستدانوں نے سیاسی موسم کو گرما دیا ، جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن کے گرما گرم کامیاب جلسے کے بعد اب عمران خان مئی کے مہینے میں سوات میں سیاست کے میدان کو گرمانے کیلئے سوات کا رُخ کررہے ہیں جہاں وہ گراسی گراؤنڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرینتے دوسری طرف مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما انجینئر امیر مقاب بھی وزیر اعظم کے متوقع دورہ سوات جوکہ 20مئی کو طے ہے کیلئے ابھی سے لابنگ میں مصروف ہیں اور ان کی آمد سے قبل وہ گیس منصوبوں کا افتتاح کررہے ہیں اور یہ امید رکھی جارہی ہے کہ نواز شریف اپنے دورہ سوات میں ایکسلشیئر کالج میں ہونیوالے جلسہ عام میں بڑے بڑے اعلانات کرینگے وزیراعظم کے دورہ سوات سے قبل فضاگٹ تا کڈنی اسپتال منگلور سڑک پر بھی کام شروع ہوگیا ہے جسے لوگ خوش آئندہ قرار دے رہے ہیں لیکن عوام کا اصل مسئلہ لنڈاکی تا کالام تعمیر کیلئے فنڈ بھی منظور کیا گیا ہے لیکن سیاحت سیزن شروع ہوچکا ہے لیکن سڑ ک پر کام کا آغاز نہیں ہوسکا نواز شریف اس وقت ملک کے وزیر اعظم ہے ان سے سوات کے عوام کو بہت ساری توقعات وابستہ ہے امید ہے کہ وہ میگا پراجیکٹ کی منظوری دینگے ، لیکن عمران خان اپنے دورہ سوات کے موقع پر اپنی صوبائی حکومت سے سوات کے عوام کیلئے کیا گرانٹ کرانے کے اعلانات کرتے ہیں کیونکہ تبدیلی کی باتیں تو بہت ہو رہی ہیں لیکن کم از کم تبدیلی سوات میں کہیں نظر آرہی ہیں ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post