چترال ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )ضلعی انتظامیہ چترال اور ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا کے تعاون سے چترال کے تینوں کالاش ویلیز میں بہار کی آمد پر منایا جانے والا کالاش قبیلے کا مشہور تہوار جوشی (چلم جوشٹ )کی رومات کا آغاذ ہوگیا ہے اس موقع پر کالاش قبیلے کے مذہبی پیشوا شراکٹ خاندان کے بزرگ سرامت کھان نے ڈول بجا کر جوشی فیسٹیول کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا۔ جس کے بعد دودھ جمع کرنے کی رسم چھیر تیک کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فیسٹیول کو شاندار طریقے سے منانے کیلئے اقدامات کئے ۔فیسٹیول کے موقع پر قبیلے کے لوگوں نے مذہبی پیشوا کی طرف سے جوشی تہوار کے با قا عدہ اعلان پر خوشی کا اظہار کیا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے فیسٹیول کو خوش آمدید کہا۔ چلم جوشٹ فیسٹیول 16مئی تک جاری رہے گا۔
اراکین اسمبلی کو مجھ پر اعتماد نہیں تو حکومت چھوڑ کر اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں گا، کسی کونہیں چھوڑوں گا، قوم کو باہر نکالوں گا،وزیراعظم کا اعتماد کے ووٹ بارے بھی اہم اعلان
اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کااعلان...
Read more
Discussion about this post