بشام ( رپورٹ: عرفان اللہ خان ) کوہستان ، پٹن سے بشام جا نے والی موٹر کار چکئی کے مقام پر سینکڑوں فٹ گہری کھا ئی میں جا گری، گاڑی میں سوار تمام چھ افراد جاں بحق ، جاں بحق افراد کو آبا ئی علاقو ں میں سپرد خا ک کر دئیے گئے، ایک ہی گاؤں سے چار جنازے اُٹھنے پر کہرام مچ گیا، ہر انکھ اشکبار ، علا قے میں سوگ کا سماء، فضا ء سوگوار ، تفصیلات کے مطابق کوہستان پٹن سے بشام انے والی موٹر کار نمبر PSP-08 ڈرائیور سے بے قابوہو کر چکئی کے مقام پر سینکڑوں فٹ گہری کھا ئی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام چھ افراد جاں بحق ہو گئے ،جاں بحق ہو نے والوں میں دو کا تعلق چوا درہ جبکہ چار کا تعلق پٹن سے تھا، جاں بحق ہو نے والوں میں مجتبی ولد دغہ خان ، وکیل ولد فضل الرحمن، محمد نبی ولد صدبر ، جاوید ولد خان ممبر، احسان ولد خان ممبر ، رحیم داد ولد موسم خان شامل ہیں، واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی مقامی لوگ اور پو لیس موقع پر پہنچ گئے جہاں سے لاشوں کو کھا ئی سے نکال کر آر ایچ سی پٹن منتقل کر دئیے گئے، جہاں سے لاشوں کو آبا ئی علا قوں کو روانہ کر دی گئی، ایک ہی گاؤں پٹن سے چار افراد کی جناز ے اُٹھنے پر کہرام مچ گیا اور ہر انکھ اشکبار رہی، بعدازاں جاں بحق افراد کو آبا ئی قبرستان میں سپرد خا ک کر دئیے گئے ، پو لیس کے مطابق حادثہ گاڑی بے قابو ہو نے کی وجہ سے پیش آیا۔
Discussion about this post