مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سیم سنزگروپ آف کمپنیز کے مارکیٹنگ منیجر شیرین زادہ بد نے ملم جبہ پراجیکٹ کو سوات کے عوام ایک تحفہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے سیاح اور مقامی لوگ مستفید ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ چائنیزانجینئروں کی نگرانی میں چیئرلفٹ اورفائیوسٹارہوٹل پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے جس کی تکمیل سے سوات میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور دنیا بھر کے سیاح یہاں آکر سوات کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوزہوں گے،انہوں نے کہاکہ سوات کو قدرت نے خوبصورتی کے بیش بہا خزانوں سے نوازاہ ہے مگر کسی بھی حکومت نے اس علاقے کی تعمیر وترقی اور سیاحت کے فروغ کیلئے کام نہیں کیا جس کے سبب یہاں پر سیاحت کا شعبہ متاثر ہوا تاہم ملم جبہ میں جاری پراجیکٹ سیاحت کے فروغمیں معاؤن ثابت ہوگا ،انہوں نے کہاکہ جو بھی سیاح سوات اورخصوصاََ ملم جبہ ایک بار آتا ہے تو اس کا دل یہاں سے واپس جانے کو نہیں کرتا کیونکہ سوات کی خوبصورتی میں وہ کشش موجود ہے جو سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے ،انہوں نے کہاکہ ملم جبہ پراجیکٹ کی راہ میں بعض سرکاری اہلکار روڑے اٹکا رہے ہیں ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ رکاؤٹ ڈالنے کی بجائے سوات کے بہتر مفاد میں ہمارے ساتھ تعاؤن کریں۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post